Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غبارے کی ہنگامی لینڈنگ،14مسافر بچ گئے

ہمپشائر..... گرم ہوا کے غبارے میں سوار 14مسافراس وقت بال بال بچ گئے جب انکا یہ غبارہ ایک گھر کے لان میں ہنگامی طور پر اتر گیا۔ گھر کی 71سالہ مالکن ہیلن اس وقت صبح کی چائے پی رہی تھی جب اس نے اس غبارے کی لینڈنگ دیکھی۔ پرواز کے فوری بعد ہی یہ غبارہ زیادہ بلندی پر پرواز نہ کرسکا اور درختوں سے ٹکر ا گیا جس کے نتیجے میں یہ کئی جگہ سے پھٹ گیا۔ پائلٹ نے مسافروں کو بتایا کہ وہ ہنگامی لینڈنگ کرنے جارہا ہے۔ گھر کی مالکن کاکہناتھا کہ میں صبح چائے پی رہی تھی اور ساتھ ہی ریڈیو پر خبریں سن رہی تھی جب میں نے غبارے سے تیزی سے گیس نکلنے کی آواز سنی۔ خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ بعد میں ان سب نے مل کر غبارے سے گیس نکال دی۔ایک مسافر شیام کاکڑ نے کہا کہ یہ غبارہ کم سے کم 20درختوں سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد ہم سب لوگوں کی جان پر بن آئی اور ہم نے سمجھ لیا تھا کہ اب موت قریب ہے۔

                                      

شیئر: