سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض ریجن کی جانب داغے جانے والا ڈرون تباہ کر دیا
حوثیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی اہداف پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فضائی دفاعی نظام نے منگل کی شام ریاض کی جانب داغے جانے والا ایک ڈرون مار گرایا۔
ایس پی اے کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں کہا حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض ریجن کی طرف بھیجے جانے والے ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا۔
یاد رہے سعودی فضائی دفاعی نظام نے منگل کو مکہ مکرمہ اور ریاض کی جانب داغے جانے والے دو مزید ڈرون مار گرائے۔
جبکہ اتوار کی سہ پہر حوثیوں کی جانب سے مکہ ریجن کی جانب داغے گئے دو ڈرونز کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا جبکہ رات کو مدینہ ریجن کی جانب داغے جانے والے دو ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سعودی عرب میں شہری تنصیبات جن میں ایئرپورٹس اور انرجی انفرا سٹرکچر شامل ہیں، کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔
حوثیوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سعودی اہداف پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
