Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومتیں گرانے میں پیچھے نہیں رہی کانگریس

نئی دہلی۔۔۔۔کہا جاتا ہے کہ تاریخ خود کو دہراتی ہے۔ایسا ہی کرناٹک کی سیاست میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس طرح کے الزامات کانگریس بھاجپا اور گورنر کیخلاف لگا رہی ہے، سب سے بڑی پارٹی کو حکومت سازی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے والی کانگریس پارٹی نے آج کرناٹک میں گورنر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔1992ء میں متنازعہ ڈھانچہ گرائے جانے کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ نے4ریاستوں میں قائم بی جے پی حکومت برخاست کردی تھی۔اس سے پہلے بھی مختلف صوبوں میں صدر راج نافذ کیا جاتا رہا جس میں 1988ء میں کرناٹک میں ایس آر بومئی کی سرکار کی برخاستگی کا معاملہ شامل ہے۔ 1994ء میں سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کے سامنے ان تمام معاملات کی سماعت ہوئی جسے بومئی کیس کے نام سے جانا جاتاہے۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیراعلیٰ کرناٹک یدورپا مستعفی

شیئر: