Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ9جون تک متوقع

اسلام آباد...سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کے راز اگل کرآئین سے غداری کی۔ عدلیہ بحالی تحریک میں پوری قوم کا حصہ ہے ۔ صرف نواز شریف کا نہیں۔ قوم دیکھے گی کہ آئندہ الیکشن قانون کے مطابق ہونگے۔ عوام جسے منتخب کریں گے وہی قوم کا لیڈر ہوگا ۔ ابھی بہت سے لوگوں کی نامزدگیاں چیلنج ہونا باقی ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں سابق چیف جسٹس نے کہا کہ نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے پر پیپلزپارٹی نے عملدرآمد نہیں کیا ۔ ن لیگ کی حکومت نے بھی کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی ادارہ کام کرتاہے تو قانون کے تحت کام کرتا ہے۔ موجودہ چیئرمین نیب نے ادارے کو متحرک بنایا ۔ نیب کو سابقہ کیسز کا بھی جائزہ لینا چاہئے جو کیسز قومی مفاد میں ہیں اسے دوبارہ کھولنا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ9 جون تک آجانا چاہئے ۔ اتنا پتہ نہیں کہ نیب کے پاس نواز شریف کے خلاف اورکیا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے پہلے بہاولپور کو صوبہ بنائیں جو پہلے بھی ایک ریاست تھی۔ اس کے پاس اپنا انتظامی امور بھی ہے۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف کراچی اور نواب شاہ میں جلسے کرینگے

شیئر: