Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوکی پہلوان کی جھارا کے بھتیجے کو ٹریننگ

 
لاہور:جاپانی پہلوان محمد حسین انوکی نے اپنا وعدہ پورا کردیا اور پاکستان کے مشہور پہلوان زبیر عرف جھارا کے بھتیجے ہارون عابد کو تربیت دے کر پاکستان کی نمائندگی کے قابل بنا دیا جو قومی جونیئر ریسلنگ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہارون کو معروف جاپانی پہلوان محمد حسین انوکی 4 سال پہلے تربیت دینے کی غرض سے پاکستان سے جاپان لے گئے تھے اور ان کی تربیت کے نتیجے میں 18سالہ ریسلر ہند میں شیڈول جونیئر ایشین چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ ہارون 97 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں شریک ہوں گے۔ ہارون عابد اس وقت جاپان میں جونیئر ریسلنگ چیمپئین ہیں۔ انوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ جھارا کے خاندان کے ایک پہلوان کو تربیت کی سہولت فراہم کریں۔  انہوں نے اپنا وعدہ پورا کردکھایا۔ انوکی 4 سال قبل پاکستان اسپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر لاہور آئے تو واپسی پرجھارا پہلوان کے 14 سالہ بھتیجے کو اپنے ہمراہ جاپان لے گئے تھے ۔ انوکی کاکہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ہارون عابد چیمپیئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ جھارا اور انوکی کی فری اسٹائل کشتی نے بہت شہرت حاصل کی تھی، یہ مقابلہ1978ءمیں ہوا تھا۔

شیئر: