Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ پر پاکستانی شاہینوں کا مکمل دباو

 
لندن :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان2 ٹیسٹ کی سیریزکے پہلے میچ کا پہلا دن پاکستانی بولرز کے نام رہا ۔ لارڈز کے گراونڈ میں فاسٹ بولرز محمد عباس اور حسن علی کی شاندار بولنگ نے انگلینڈ کو 184 رنز پر آوٹ کردیا، دونوں نے 4،4وکٹیں لیں۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر ایلسٹر کک نے نصف سنچری کرتے ہوئے 70 رنز بنائے۔ بین اسٹوکس38رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔7کھلاڑی ڈبل فگر میں نہیں پہنچ سکے۔ جواب میں پاکستان نے /1 50رنز بنا لئے ۔اوپنر امام الحق بدقسمتی سے 4رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ اظہرعلی اور حارث سہیل وکٹ پر موجود ہیں۔ کپتان جوائے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بہتر ثابت نہیں ہوا ۔ایلسٹر کک اور مارک اسٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد عباس نے مارک اسٹون مین کو 12 کے مجموعی ا سکور پر بولڈ کر دیا۔ وہ صرف 4 رنز بنا سکے ۔ دوسری کامیابی اس وقت ملی جب حسن علی کی گیند پرکپتان جوائے روٹ 4 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ اس وقت انگلینڈ کا مجموعی اسکور 33 رنز تھا۔ میزبان ٹیم کی تیسری وکٹ 43 کے ا سکور پر گری جب ڈیوڈ ملان 6 رنز بنا کر حسن علی کا دوسرا شکار بنے۔ اس مرحلے پر ایلسٹر کک اور وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹو نے ٹیم کو سہارا دیا لیکن وقفے کے بعد 100 رنز پر فہیم اشرف نے جونی بیئر اسٹو کو بولڈ کر دیا۔ انھوں نے 27 رنز بنائے۔ اس کے بعد49رنز کی ایک اور اچھی شراکت میں کک اور بین اسٹوکس مجموعی اسکور کو 149رنز تک پہنچانے میںکامیاب ہوگئے ۔اس موقع پر محمد عامر نے کک کو 70 کے انفرادی ا سکور پر بولڈ کرکے میزبان ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچایا ۔کک نے148گیندیں کھیلیں اور14چوکے لگائے ۔ کک کے آوٹ ہونے کے بعد انگلش بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور بقیہ5وکٹیں 35رنز کا اضافہ میں گر گئیں۔یہ وکٹیں حسن علی اور محمد عباس کے حصے میں آئیں ۔ محمد عباس سب سے کامیاب بولر رہے اور ان کے 14اوورز میں 7میڈن کے ساتھ 23رنزدیئے اور4وکٹیں لیں۔حسن علی نے 15.2اوورز میں51ٰرنز بنے اور ان کے حصے میں بھی4وکٹیں آئیں۔ایک، ایک کھلاڑی کو عامر اور فہیم اشرف نے آوٹ کیا۔پاکستان کی پہلی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا اور 12کے مجموعی اسکور پرامام الحق صرف 4 رنز بنا کر ا سٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوگئے۔نوجوان اوپنر نے16گیندوں کا سامنا کیا اورایک چوکا لگایا۔اس کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے کھیل کے اختتام تک وکٹ بچائے رکھی اور اسکور 50رنز تک پہنچا دیا ۔ دونوں بالترتیب 18اور21رنز پر کھیل رہے ہیں۔
 

شیئر: