Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک : بس حادثے میں 36کارکن زخمی ، 3کی حالت نازک

    تبوک - -  -کارکنوں کو لے جانے والی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی ۔ بس میں سوار 36 افراد کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ۔ ریجنل ہلال الاحمر کے ترجمان نبیل العنزی نے سبق نیوز کو بتایا کہ ایک شہری نے کنٹرول روم میں اطلاع دی کہ شاہ عبدالعزیز شاہراہ پر نجی کمپنی کی بس جو کارکنوں کو لے جارہی تھی  روڈ کے سائٹ میں بنی کنکریٹ وال سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔ اطلاع دینے والے نے مزیدکہا کہ بس میں متعدد افراد سوار ہیں جن کے زخمی ہونے کا قوی امکان ہے ۔ العنزی نے مزید بتایا کہ اطلاع ملنے کے 3 منٹ کے اندر ہلال الاحمر کے 4 یونٹ جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طور پر بس میں زخمی ہونے والوں کا جائزہ لیا ۔ زخمیوں میں 3افراد کی حالت نازک تھی جبکہ 4 کو درمیانی درجے کے زخم آئے اور 8 افراد کو معمولی خراشیں آئیں جنہیں جائے وقوعہ پر مرہم پٹی کرکے فارغ کر دیا گیا ۔ العنزی نے مزید کہا کہ بس حادثے میں دیگر تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے ۔ 6زخمیوں کو شاہ خالد اورایک کو شاہ فہد اسپشلسٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -جدہ :بلدیہ کی تفتیشی کارروائیاں ، 7 ٹن غیر معیاری اشیائے خورونوش تلف

شیئر: