Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی جعلسازی اور پردہ پوشی پر 20 دکانیں بند ، 65 کو انتباہی نوٹس جاری

ریاض .... وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیموں نے تجارتی جعل سازی اور پردہ پوشی ثابت ہونے پر 20 دکانیں بند جبکہ 65 کو انتباہی نوٹس جاری کئے ہیں ۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت وسرمایہ کاری کی جانب سے مملکت میں تجارتی جعل سازی کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے جبکہ تجارتی پردہ پوشی پر بھی کارروائی کی جاتی ہے ۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی جانب سے مملکت میں معروف برانڈ کی مصنوعات کی جعل ساز ی کی سختی سے ممانعت ہے ایسا کرنے والوں کی خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔ قانون کے مطابق معروف برانڈ کی اشیاءمیں جعل سازی کرنے یا غیر معیاری مصنوعات پر معروف برانڈ کی لیبل چسپاں کرکے انہیں مارکیٹ میں فروخت کرنا تجارتی قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے ۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی جانب سے مملکت میں تجارتی پردہ پوشی کرنا بھی جرم شمار ہوتا ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے ۔ وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تجارتی پردہ پوشی سے مراد وہ مقامی افراد جو اپنے ناموں سے غیر ملکیوں کو کاروبار کی اجازت دیتے ہیں ۔ کاروبار کے مالک غیر ملکی ہوتے ہیں مگر وہ مقامی افراد کے نامو ں پر کیا گیا ہوتا ہے یہ عمل تجارتی پردہ پوشی کہلاتا ہے ۔ ایسا کرنے والے مقامی اورغیر ملکی دونوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔ وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کرتی رہتی ہیں تاکہ تجارتی جعل سازی کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ اس ضمن میں ریاض ریجن کی مختلف مارکیٹوں میں متعددتفتیشی کارروائیوں میں 20دکانیں سیل کر کے مالکان کے خلاف جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 65 دکان مالکان سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے دکان مالکان تجارتی پردہ پوشی میں تو ملوث نہیں ۔دوسری جانب وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کی جانب سے گولڈ مارکیٹ اور دیگر قیمتی دھاتو ں کی دکانوں کی بھی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رہتا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ نرخوں میں تو اضافہ نہیں کیا جارہا ۔ مقررہ نرخوں سے زائد فروخت کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کئے جاتے ہیں ۔
 

شیئر: