Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈز ٹیسٹ:پاکستان نے انگلینڈ پر شکست کی تلوار لٹکا دی

لندن: لارڈز ٹیسٹ میں179رنز کی برتری کم کرنے کی کوشش میں انگلینڈ کے دونوں اوپنر پویلین واپس لوٹ گئے تو میچ یکطرفہ ہوتا نظر آنے لگا۔ اس موقع پر کپتان جوئے روٹ نے وکٹ پر ٹھہرنے کا ارادہ کر لیا اور مجموعی اسکور میں 68رنز کا اضافہ کیا۔پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن جوز بٹلر اور ڈوم بیس کی بہتر حکمت عملی کے نتیجے میں انگلش ٹیم اننگز کی شکست کے خطرے سے بچ گئی۔ تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور6وکٹوں پر 235رنز ہوچکا تھا اور 56رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔جوز بٹلر66اور ڈوم بیس کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے55رنز پر کھیل رہے تھے ۔ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں9وکٹوں کے نقصان پر363رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور اس نے انگلینڈ کے خلاف 179رنز کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور بین اسٹوکس نے3،3، مارک وڈ نے2اور اسٹورٹ براڈ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو  پہلی اننگز کے ٹاپ اسکورر ا یلسٹر کک صرف ایک رن بنا کر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ 31کے مجموعی اسکور پر مارک اسٹونمین کو شاداب خان نے بولڈ کردیا۔ڈیوڈ ملان نے کپتان جوئے روٹ کی شراکت میں اسکور 91رنز تک پہنچایا۔ جوائے روٹ نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ملان کو محمد عامر نے سرفراز احمد کی مدد سے آوٹ کیا۔ اسی اوور میں عامر نے وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹو کو صفر پر بولڈ کردیا ۔91کے مجموعی اسکور 2وکٹیں لے کر عامر نے ٹیم کو حاوی ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اس کے نتیجے میں19رنز کے اضافے پر انگلش ٹیم مزید2وکٹوں سے محروم ہو گئی ۔اس مرحلے پر محسوس ہونے لگا تھا کہ میزبان ٹیم اننگز کی شکست کو گلے لگا لے گی لیکن جوز بٹلر اور معین علی کی جگہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے ڈوم بیس نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں125 رنز کی لمبی شراکت قائم کی۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بٹلر اور بیس 66اور55رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ڈوم بیس نے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ یادگار بنا لیا ہے۔ دوسری اننگز میں محمد عامر، محمد عباس اور شاداب خان نے2،2وکٹیں لیں۔ 

شیئر: