Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے ڈسپلے کے ساتھ ویوو زیڈ 1 اسمارٹ فون لانچ

ویوو کمپنی نے ویوو وی 9 اور ویوو ایکس 21 سے ملتے جلتے فیچرز والا فون زیڈ 1 متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.26 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کے فرنٹ پر 24 میگا پکسل کا سیلفی شوٹر دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3260 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، نیلے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 240 یورو ہے۔ اسمارٹ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اس کی فروخت 4 جون سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: