Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی سائنسدانوں نے درجہ حرارت کی نئی حقیقت دریافت کرلی

ٹوکیو..... جاپان کے تحقیقاتی مرکز کے سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے درجہ حرارت کی ایک نئی حقیقت دریافت کرلی ہے۔ جاپان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میریلز سائنس کی ایک ٹیم نے انگریزی حرف یو کی شکل کے مقناطیسی نکل میں سے بجلی گزارنے کی صورت میں درجہ حرارت میں تبدیلی کی پیمائش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق دھاتی ٹکڑے میں خم آنے پر درجہ حرارت میں ہلکی سی کمی بیشی واقع ہوتی ہے۔ ٹیم کے سربراہ کین اچی اوچیدا کا کہناہے کہ کولنگ کے عمل میں کسی تھرتھراہٹ اور شور کے بغیر کامیابی حاصل کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نظا م سے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں انقلاب آسکتا ہے۔ توقع ہے کہ اس تحقیق کے نتیجے میں کمپیوٹر کولنگ کی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اعلیٰ تحقیق میں مدد ملے گی۔

شیئر: