Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، خطے کی صورتحال پر غور

اسلام آباد...قومی سلامتی کمیٹی نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی توثیق بھی کردی ۔گلگت بلتستان میں اصلاحات کے عمل پر اطمینان ظاہر کیا ۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان کی زیر صدارت ہوا ۔یہ موجودہ حکومت کے دور میں قومی سلامتی کمیٹی کا آخری اجلاس تھا۔ اجلاس میںکشمیر میں ہندوستانی فوج کے مظالم کی مذمت کی گئی اور اس بات کا ا عادہ کیا گیا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کےلئے پاکستان اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔ اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم کی بھی مذمت کی گئی اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں کمیٹی کو نئی ویزاپالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عالمی اور خطے کی صورتحال اور پاکستان پر اثرات کا جائزہ بھی لیاگیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امن اور استحکام کےلئے پاکستان اپنی سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا۔ اسکے لئے موثر سفارتکاری پر بھی کمیٹی نے زور دیا گیا۔
 مزید پڑھیں:پاک وہند کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کا رابطہ
 

شیئر: