Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئی کا بجلی بل زیادہ کیوں؟

جدہ.... شعبہ بجلی کے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ مئی کے بجلی بل میں اضافے کے 7اہم اسباب ہیں۔ پہلا سبب رمضان المبارک کی آمد ہے جس میں بجلی کا خرچ بڑھ گیا ہے۔دوم مئی کے شروع سے لیکر آخر تک تقریبات اور ملاقاتوںکا سلسلہ بھی بڑھا ہے۔ تیسرا اہم سبب یہ ہے کہ ابھی تک صارفین قدیم بجلی آلات استعمال کررہے ہیںاور ان میں بجلی بچانے کی خصوصیت نہیں ہے۔چوتھا سبب یہ ہے کہ مئی کے بجلی بل میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی ہے جبکہ گزشتہ برس کے ماہ مئی میں ایسا نہیںتھا۔پانچواں سبب یہ ہے کہ اکثر صارفین بجلی کی راشننگ کے عادی نہیں ہوئے ہیں۔چھٹا سببیہ ہے کہ مئی میں درجہ حرارت دیگر مہینوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ساتواں سبب یہ ہے کہ مئی کا بل نئے نرخ نامے کے حساب سے جاری ہوا ہے جس میں 18ہللہ فی کلو واٹ وصول کئے جارہے ہیں۔

                                                               

شیئر: