سعودی وزیر خارجہ سے امریکی ایلچی کی ملاقات، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں باہمی دلچسی کے متعدد امور پر بھی بات کی گئی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں شام کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام باراک کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شام کی حالیہ صورتحال اور ملک میں استحکام کو برقرار رکھنے کی سپورٹ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسی کے متعدد امور پر بھی بات کی گئی۔
یاد رہے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام باراک سنیچر کو شام کا دورہ کیا، جہاں شامی صدر احمد الشرع نے ان کا خیرمقدم کیا تھا۔
