Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ منگل 26 مئی کو ہوگا

پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں بھی ذو الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ (فوٹو: اے پی پی)
سعودی عرب میں ذو الحج کی چاند نظر آگیا۔ یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو ہوگی جبکہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ منگل 26 مئی 2026 کو ہوگا۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی عرب میں عیدالاضحی بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں بھی ذو الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔
سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اتوار 17 مئی 2026 کی شام ذوالحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا تھا کہ جو بھی شخص چاند کو انسانی آنکھ سے یا دور بین کے ذریعے دیکھے وہ اپنی گواہی درج کرانے کے لیے قریبی عدالت میں رپورٹ کرے، یا قریبی  سرکاری مرکز سے رابطہ کرے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ’ ذوالحج کے بابرکت ابتدائی دس دنوں میں عبادت، نیک اعمال جیسے نماز، صدقہ، روزہ اور اللہ کا ذکر زیادہ سے زیادہ کریں۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ’ ذوالحج کے ابتدائی دس دنوں میں کیے جانے والے اعمال اللہ کو خاص طور پر محبوب ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے یوم عرفہ کے روزے کی عظیم فضیلت کو بھی اجاگر کیا، جو دو سال کے لیے گناہوں کا کفارہ ہے۔
انہوں نے کہا ’وہ افراد جو قربانی کر رہے ہیں، ذوالحجہ کے آغاز سے قربانی مکمل ہونے تک اپنے بال، ناخن یا جلد نہ کاٹیں۔‘

پاکستان میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید 27 مئی کو ہوگی

دوسری جانب پاکستان کے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا،یکم ذی الحج 18 مئی بروز پیر جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔
 رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا کہ کراچی، مردان، راولپنڈی، پشاور، سندھ اور دیگر مقامات سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

 

شیئر: