Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کرنے لگیں

دمام.... سعودی خواتین نے گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کرنے والی دکانوں کا چارج سنبھالنا شروع کردیا۔ دمام میں الخضریہ الصناعیہ کے قریب 3 خواتین گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کررہی ہیں۔ روزانہ دسیوں گاہکوں کو مطلوبہ فاضل پرزے فراہم کرکے اپنے اندر عزم محسوس کرنے لگی ہیں۔ فاضل پرزوں کی دکانوں کے شعبہ نسواں کی انچارج ھدیل المحمدی نے بتایا کہ مشرقی ریجن پہلا علاقہ ہے جہاں خواتین فاضل پرزے فروخت کرنے کا تجربہ کررہی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ اسکا دائرہ نہ صرف یہ کہ مشرقی ریجن بلکہ مملکت بھر میں پھیل جائیگا۔
 

شیئر: