Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہ مبارک سے متعلق کارآمد باتیں ‎

اگر آپ کو رمضان میں پیٹ کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  تو  ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ایک چائے کا چمچ اجوائن ملائیں  اور دس سے پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں .  اس پانی کو سحری کے وقت اور افطار کے بعد  پینے سے پیٹ کی تکلیف دور ہو جائے گی. 
سحری میں اگر سالن یا سبزی میں لیموں کا رس یا سرکے کے چند قطرے چھڑک لیں،تو دِن بَھر کھٹی ڈکاریں نہیں آتیں۔
کھانے یا افطار کے بعد چائے ہر گز نہ پیئیں . 
افطار میں اگر تربوز، گرما، پپیتا یا خربوزہ کھایا جائے، تو معدے اور آنتوں کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔
کم نمک والی غذا استعمال کرنے سے دِن بھر پیاس کم لگتی ہے۔
افطار میں کھٹی چیزیں کھانے کے بعد دودھ نہ پیئیں . اس سے بد ہضمی یا ڈائیریا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے . 
افطار سے سحر تک زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، تاکہ قبض نہ ہو۔
سحری کے فوراً بعد آرام سے گریز کیا جائےکہ کچھ دیر لیٹنے سے نہ صرف طبیعت سُست ہوجاتی ہے، بلکہ معدے پر مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔نیز، پیٹ بھی پھولا سا محسوس ہوتا ہے۔
افطار میں گھر کا بنا ہوا تازہ پھلوں کا جوس استعمال کریں،کم زوری کا احساس نہیں ہوگا۔

شیئر: