Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیش بدل رہا ہے، کمل مرجھا رہا ہے،سروے

ممبئی۔۔۔لوگوں کے اچھے دن آئیں یا نہ آئیں بھاجپا کے برے دن جلد آسکتے ہیں۔ سی ایس ڈی ایس لوک نیتی’’مو ڈ آف دی نیشن‘‘کے ذریعے کرائے گئے سروے کے مطابق راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ہونیوالے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کوجھٹکا لگنے کی بات سامنے آئی ہے۔ سروے کے مطابق لوگوںکا موڈ بدل گیا ہے اور کانگریس کی مقبولیت کا گراف تیزی سے اوپر جارہا ہے۔ ملک میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں کرناٹک اور گجرات میں بی جے پی کی حالت غیر مستحکم رہی۔اس سال راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بھی بی جے پی کی شکست اور کانگریس کی فتح کے آثار نمایاں ہیں۔یہاں کانگریس 5سے 15فیصد زیادہ ووٹ حاصل کر کے بی جے پی سے آگے رہیگی۔سروے کے مطابق بھاجپا اور وزیر اعظم مودی مخالف لہرعوام میں پیدا ہو رہی ہے۔سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستان میں رہنے والی مذہبی اقلیت اور دلت  مودی کو دوبارہ موقع دینے کیخلاف ہیں جبکہ اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے ہندو مودی کی حمایت میں ہیں۔مودی اور راہول گاندھی کو 43فیصد نمبر ملے ہیں ۔ راہول کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ 25فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں مودی پہلے پسند نہیں تھے لیکن اب پسند ہیں۔29فیصد نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں اب راہول پسند ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -مسجد کا مینار منہدم ہونے سے 4افراد جاں بحق
 
 

شیئر: