Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی اقدامات پر مصری ، اردنی ، فلسطینی ردعمل

قاہرہ ۔۔۔۔۔مصر ، اردن اور فلسطین نے غزہ پٹی میں سخت اقدامات جاری رکھنے کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشاورتی اجلاس کرکے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ انہوں نے عالمی برادری اور موثر بین الاقوامی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ 2ریاستی حل کے فارمولے کے مطابق فلسطین اسرائیل کشمکش ختم کرانے کیلئے موثر جدوجہد کریں۔ انہوں نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اور امن و امان کے ساتھ رہنا فلسطینی عوام کا حق ہے۔ مشرقی القدس عرب شہرتھا ہے اور رہے گا۔اس شہر کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کا اسرائیل کسی طور مجاز نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -امریکہ میں سعودی اونٹنیوں کا دودھ مقبول

شیئر: