Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یتیم سعودی بچے افطار کرانے والوں میں شامل

مکہ مکرمہ ۔۔۔۔ہر روزاذانِ مغرب سے قبل یتیم سعودی بچے مسجد الحرام کے زائرین اور معتمرین کی خدمت بڑھ چڑھ کرکررہے ہیں اور زائرین سے دعائیں سمیٹ رہے ہیں۔پہلی بار مسجد الحرام میں رضاکارانہ بنیادوں پر یتیم بچوں نے افطار دسترخان بچھانے اور روزہ داروں کی خدمت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ زائرین ننھے منے بچوں کو اپنی خدمت میں پاکر قلبی مسرت سے سرشار ہورہے ہیں اور بچوں کو قلبی دعاؤں سے نواز رہے ہیں۔ یہ بچے مسجد الحرام کے نئے توسیعی حصے میں کنگ عبداللہ گیٹ کے اطراف خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -معہد حرم مکی میں داخلے شروع

شیئر: