Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلہری کیساتھ آنکھ مچولی بلی کو مہنگی پڑ گئی

 اسیکس ..... یہاں ایک دلچسپ وڈیو جاری ہوئی ہے جس میں ایک چالاک گلہری نے اپنے سے کہیں زیادہ بڑی سائز کی بلی کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ جاری ہونے والی وڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ بالعموم نٹس وغیرہ پر اپنے کھانے کا انحصار کرنے والی گلہری صرف کھانے کے معاملے میں ہوشیار نہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی بیحد چالاک ہوتی ہیں۔ جاری ہونے والی وڈیو اور تصاویر اسٹیفن ہرٹلے نامی فوٹو گرافر نے تیار کی ہیں اور ان تصاویر کی جلد نمایاں ہونے والی ہیں جس درخت پر یہ گلہری او ر بلی آنکھ مچولی کررہے تھے وہ ایک تن آور درخت تھا اور اسی وجہ سے چھوٹی گلہری اکثر بلی کی نظروں سے اوجھل رہتی۔ جتنی دیر میں یہ بلی دو قدم بڑھتی تھی گلہری پورے درخت کا ایک چکر لگا لیتی۔ وڈیو میں یہ بھی نظر آتا ہے کہ گلہری کچھ بدمعاش بھی تھی کیونکہ جب بلی اسے پکڑنے میں ناکام رہتی تو وہ اسکا مذاق اڑانے کیلئے طرح طرح کی آواز یں بھی نکالتی اور غائب ہوجاتی۔
 

شیئر: