Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی

کراچی.....پاکستان کے معاشی حب کہلانے والے شہر کراچی میں محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے تاہم صوبہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید گرمی جاری ہے۔ متعلقہ محکمے کے ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جمعہ کو صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا جبکہ سندھ اور بلوچستان میں تربت، دادو، موئن جو ڈارو سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو بھی چھو چکا ہے۔
 

شیئر: