Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈز ٹیسٹ: پاکستان 174 رنز پر آوٹ، شاداب کی نصف سنچری

 
لیڈز:انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ کی سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے دن لیڈز کے میدان ہیڈنگلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 174 بنائے۔ پاکستان کو شروع ہی سے مشکلات کا سامنا تھا اور 174 کے ا سکور پر ساری ٹیم آوٹ ہو گئی۔ کپتان سرفراز احمد اور نئے کھلاڑی عثمان صلاح الدین آوٹ ہوئے۔ 79 کے ا سکور پر فہیم اشرف بھی آوٹ ہو گئے لیکن اس کے بعد شاداب اور محمدعامر نے بیٹنگ لائن کو کچھ سہارا دیا اور سکور کو 113 رنز تک پہنچا دیا۔ عامر 13 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد حسن علی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان نے بابر اعظم کی جگہ نوجوان بلے باز عثمان صلاح الدین کو ٹیسٹ کیپ دی انہوں نے ٹیسٹ ڈیبو میں18گیندیں کھیل کر 4رنز بنائے ۔ دوسرے اوور میں کرس براڈ کی گیند پر امام الحق نے باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلتے ہوئے تھرڈ سلپ پر کپتان جو روٹ کو کیچ دے دیا۔ انھوں نے ابھی سکور کا آغاز نہیں کیا تھا۔اس کے بعد اظہر علی بھی براڈ ہی کا نشانہ بنے۔ انھوں نے صرف 2 رنز بنائے تھے۔ اسد شفیق نے 27 رنز بنا کرکرس ووکس کی گیند پر سلپ میں کک کو کیچ تھما دیا۔حارث سہیل 29 رنز بنا کر کرس ووکس کا نشانہ بنے۔انگلینڈ کے بولر زنے عمدہ بولنگ کی اورگیند کو دونوں طرف سوئنگ کر تے رہے ۔جیمز اینڈرسن، کرس براڈ اور،کرس ووکس نے 3، 3وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کے سیم کرن ڈیبو کر رہے ہیں۔ ان سمیت انگلش ٹیم میں اس میچ کیلئے 3 تبدیلیاں کی گئیں اور سیم کے علاوہ کرس ووکس اور کیٹن جیننگز کو کھلایا گیا ہے۔

شیئر: