Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگا پور اور ہند میں سائبرسیکیورٹی سمیت 7معاہدوں پر دستخط

    سنگا پور -- -  - ہندوستان او رسنگاپور کے درمیان لاجسٹک تعاون اور سائبر سیکیورٹی تعاون سمیت 7 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ ہمہ جہت اقتصادی تعاون معاہدہ کا دوسرا جائزہ مکمل کرکے اس پر عمل درآمد کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگا پور کے وزیر اعظم لی سین لونگ کے درمیان مذاکرات میں یہ معاہدے کئے گئے۔ بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں مودی نے کہا دونوں ملکوں نے اپنی اسٹرا ٹیجک شراکت میں دفاع اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ان تعلقات میں مسلسل اضافہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ۔ جلد سہ فریقی بحری مشق بھی شرو ع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں سائبر سیکیورٹی اور انتہاپسندی او ردہشتگردی سے نمٹنا ہمارے تعاون کا اہم شعبہ ہوگا۔ پنے ملکوں کیلئے اسے سب سے بڑا خطرہ مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے عالمی اور علاقائی چیلنجز پر اپنی تشویش سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -ممبئی: سندھیا ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

شیئر: