Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روایتی طرزِ تعمیر اور جدید ڈیزائن سے آراستہ مدینہ کا نیا سیاحتی مقام

ایک مخصوص حصہ مسجدِ قبلتین کی کہانی اور اس کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ کے مرکز میں مدینہ ریجن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں قائم کی گئی ایک نئی منزل شہر کی شہری اور ثقافتی شناخت کو جدید سہولیات کے ساتھ یکجا کرتی ہے جو رہائشیوں اور سیاحوں کو تفریحی اور سیاحتی سہولیات، مقامی ورثے کی یاد تازہ کرنے والے تجربات اور پیدل چلنے اور سماجی ملاقاتوں کے لیے کھلی جگہیں فراہم کرتی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ منزل مسجدِ قبلتین کے قریب واقع ہے جو سیرتِ نبوی سے منسلک تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔ اس میں مدینہ کی سماجی پرائیویسی اور شہری خصوصیات کا احترام کرتے ہوئے ایک بہترین ماحول کے اندر کیفے، ریستوران اور خاندانوں اور آنے والوں کے لیے مخصوص جگہیں شامل ہیں۔
اس میں ایسی ثقافتی اور انٹرایکٹیو سرگرمیاں شامل ہیں جو آنے والوں کو مقامی ورثے اور علاقے کی مشہور مصنوعات سے متعارف کرواتی ہیں جن میں مدینہ کی چائے کا تجربہ اور عجوہ کھجور کی مصنوعات شامل ہیں۔
ایک مخصوص حصہ مسجدِ قبلتین کی کہانی اور اس کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
اس مقام کا ڈیزائن مسجد کے ارد گرد کے مقامی ماحول اور وادیِ عقیق سے ماخوذ ہے جس میں پتھر، کھجور کے درختوں اور ہریالی سے متاثر ہو کر تفصیلات تیار کی گئی ہیں جو روایتی طرزِ تعمیر کو جدید ڈیزائن کے ساتھ یکجا کرتی ہیں۔

 

شیئر: