Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 سعودی تیراک پانچویں عرب ایکویٹکس چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کو تیار

سعودی تیراکی کی ٹیم 24 تیراکوں کے وفد کے ساتھ ان مقابلوں میں حصہ لے گی (فوٹو: سوئم مینا)
عرب ایکویٹکس چیمپیئن شپ کا پانچواں ایج گروپ مقابلہ آج بحرین میں شروع ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس مقابلے میں 14 عرب ممالک کے 312 مرد اور خواتین تیراک حصہ لیں گے۔ یہ مقابلے 22 نومبر تک جاری رہیں گے۔
مقابلے میں سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت، عمان، عراق، تیونس، فلسطین، لبنان، مراکش، یمن، لیبیا، اردن اور شام کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔
سعودی تیراکی کی ٹیم 24 تیراکوں کے وفد کے ساتھ ان مقابلوں میں حصہ لے گی جن کے ساتھ ٹیکنیکل اور انتظامی عملہ بھی موجود ہے۔
سعودی ٹیم کا مقصد اچھے نتائج حاصل کرنا، بہترین کارکردگی دکھانا اور مختلف عمر کے گروپس میں عرب ممالک کے بہترین تیراکوں کے خلاف مقابلہ کرکے مزید تجربہ حاصل کرنا ہے۔
اس مقابلے میں شرکت سعودی سوئمنگ فیڈریشن کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ملک میں تیراکی کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا، تیراکوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور ایسی نئی نسل تیار کرنا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی مقابلوں میں سعودی عرب کی نمائندگی کر سکے۔
اس سے کھیلوں کے میدان میں سعودی تیراکی کی پہچان بھی مزید مضبوط ہوگی۔

 

شیئر: