Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ساؤتھ ویسٹ انٹرٹینمنٹ ٹاؤن کا افتتاح کر دیا گیا

سیاح گھڑ سواری کے بارے میں جاننے اور چمڑے کی دستکاری پر مبنی انٹرایکٹیو ورکشاپس میں حصہ لے سکتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ میں ’ساؤتھ ویسٹ انٹرٹینمنٹ ٹاؤن‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے جو آنے والوں کو روایتی دیہی زندگی سے متاثر ایک بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس جگہ کی لکڑی کے جنگلے، دھاتی کھڑکیوں اور کھلے چوکوں پر مشتمل ساخت ایک پرانے مغربی قصبے کا ماحول پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
یہاں کی سرگرمیوں میں گھڑ سواری، کلاسیکی بگھیوں کی سواری اور چیلنج گیمز شامل ہیں۔ یہ ٹاؤن ڈرامہ، کامیڈی اور وژوئل افیکٹس پر مبنی لائیو تھیٹریکل پرفارمنسز کی بھی میزبانی کرتا ہے، جس کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے پُتلیوں کے شو اور ایکروبیٹک پرفارمنسز بھی پیش کی جاتی ہیں۔
سیاح گھڑ سواری کے بارے میں جاننے اور چمڑے کی دستکاری پر مبنی انٹرایکٹیو ورکشاپس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس ٹاؤن میں روایتی پکوان پیش کرنے والے ریستوران اور کپڑے، زیورات اور یادگاری اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں بھی موجود ہیں۔

 

شیئر: