Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اومیگا تھری ، صحت کی اہم ضرورت‎

تمام چکنائیاں صحت کے لیے بری نہیں ہوتی ۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ وہ صحت مند چکنائی ہے جو امراض قلب ، ڈپریشن ، الزائیمر اور آرتھرائٹس جیسے امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ یہ خون کی شریانوں کی سوجن اور ورم کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے اور ان میں چکنائی کو جمنے سے روکتی ہے ۔ یہ ہارٹ ریٹ کو کم کرنے اور دل کی ابنارمل  دھڑکن کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ ویجیٹبل آئل ، اخروٹ ،  السی کے بیج ، سبز پتوں والی سبزیاں ، مچھلی اور بروکولی اومیگا تھری حاصل کرنے کے بہترین ذرائع ہیں ۔ یہ جسم سے ٹرائی گلائسرائیڈ کو کم کر کے ہارٹ اٹیک سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں ۔ اگر آپ کی روز مرہ کی خوراک اومیگا تھری کی مناسب مقدار فراہم کرنے میں ناکام ہو تو آپ کو اومیگا تھری  سپلی منٹ  کی شکل میں لینا چاہیے۔ ڈاکٹر گوٹفرائیڈ کہتی ہیں، "اومیگا تھری سے آپ کے ہارمونز کو مدد ملتی ہے۔ اومیگاتھری فیٹی ایسڈز، کارٹیزون کی سطح اور سوزش کو کم کرتے ہیں، جو کئی بیماریوں کی جڑ ہوتے ہیں۔ ان بیماریوں میں بے چینی اور ڈپریشن شامل ہیں"۔ ڈاکٹرز یومیہ 2,000ملی گرام اومیگا تھری لینا تجویز کرتے ہیں۔
 

شیئر: