Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 11 کروڑ ڈالر کم ہوگئے

کراچی ... اسٹیٹ بینک کے مطابق11ماہ میں زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 11 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی بعد 16 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے۔ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 37 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔10 ماہ کے دوران حکومت نے 9 ارب 60 کروڑ ڈالر کا نیا غیرملکی قرضہ لیا ۔اس کے باوجود 11ماہ میں قرض و سود کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 11 کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔ دریں اثناءسرکاری رپورٹ ککے مطابق پاکستان کی فی کس آمدنی میں گزشتہ 5 سال کے مقابلے33فیصد اضافہ ہوا ۔ 2013 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 3.7فیصد تھی جو 2018 تک بڑھ کر 5.8فیصد تک پہنچ گئی ۔ زرعی ترقی کی شرح 2013میں 2.68سے بڑھ کر 2018میں 3.8 فیصدہوگئی ۔صنعتی ترقی کی رفتار 2013میں 4.5فیصد سے بڑھ کر 2018 میں 5.8فیصد ہو گئی ۔
مزید پڑھیں:مویشیوں کے ذریعے3ارب روپے کی منی لانڈرنگ

شیئر: