Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوپ ٹیسٹ لینے والوں کو رشوت نہیں دی، ایتھلیٹ

لندن:1500میٹر کے سابق اولمپک اور ورلڈ چیمپیئن کینیا کے ایسبل کپروپ نے کہا ہے کہ میں نے ڈوپ ٹیسٹ لینے والوں کو رشوت نہیں دی بلکہ چائے کیلئے پیسے دیئے تھے اور ممکنہ طور پر یہ رقم کم ہونے کی وجہ سے مجھے ڈوپنگ میں ملوث کر دیا گیا۔کپروپ گزشتہ سال ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے تنقید کی زد میں ہیں اور اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب ڈرگ ٹیسٹ لینے والوں کی غلطی تھی اور بدعنوان عہدیداروں نے ان کے لئے یہ مصیبت کھڑی کی تھی۔کینیا سے تعلق رکھنے والے کپروپ کو 1500میٹر کے بہترین ایتھلیٹس میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے ان افراد کو پیسے اس لئے دیئے تھے کہ میرے خیال میں انہیں چائے یا پیڑول کے لئے اس کی ضرورت ہوگی اور میرے اس اقدام میں انہیں رشوت دینے کا کوئی شائبہ نہیں تھا ۔ بعد میں مجھے خیا ل آیا کہ شاید انہیں دی گئی رقم کافی نہیں تھی اس لئے انہوں نے میرے نمونوں میں گڑبڑ کی اور اس کے نتیجے میں میرا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہوا تھا چونکہ یہ لوگ میرے گھر آئے تھے اس لئے میں نے روایتی طور پر انہیں رقم پیش کی جس کا میرے ٹیسٹ سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔

شیئر: