Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر ورزش پیٹ کم کرنا ممکن ہے‎

بڑھا اور نکلا ہوا پیٹ ہر شخص کے لیے پریشانی اور  شرمندگی کا باعث بنتا ہے .  پیٹ کم کرنے کی ورزش دیگر تمام ورزشوں کے مقابلے میں محنت طلب اور  وقت طلب کام ہے .  ایسے میں خواتین بغیر محنت کیے جادو کی چھڑی گھما کر پیٹ کم ہونے کے خواب دیکھتی ہیں .  اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے  چند آسان ٹپس پر عمل کرنا ضروری ہے .  سب سے پہلے تو اپنے بیٹھنے کے انداز کو درست کریں .  بیٹھتے وقت کمر کو سیدھا رکھیں  . اس میں خم نہ آنے دیں .  بیٹھنے کا مناسب انداز پیٹ کے پٹھوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ  خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے .   کھانا  تیز تیز کھانے یا نگلنے کے بجائے آرام سے اور چبا کر کھائیں .  تیز کھانے کی صورت میں خوراک کو ہضم کرنے کے لیے معدے پر دباؤ بڑھ جاتا ہے   جو بد ہضمی اور گیس کا موجب بنتا ہے .  روزانہ تیس منٹ کی چہل قدمی کو اپنا معمول بنائیں .  میٹابولزم کا عمل پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے .  امریکن کالج آف  گیسڑرو اینٹیرولوجی کے مطابق   ببل گم یا ایسی دوسری دیر تک چبانے والی اشیاء  پیٹ میں گیس منتقل کر کے پیٹ بڑھانے کا سبب بنتی  ہیں  لہذا ایسی اشیاء کا استعمال مکمل ترک کر دیں .  پانی کی کمی  بھی پیٹ میں چربی  کے بڑھنے کا باعث بنتی ہے جبکہ  روازانہ چھ سے آٹھ گلاس پانی اضافی چربی کو پگھلا کر پیٹ سے خارج کر دیتا ہے .  اسکے علاوہ  تھکاوٹ اور اسٹریس  کی صورت میں  کارٹیسول نامی ہارمون  جسم کے اہم اعضاء کو محفوظ رکھنے کے لیے چربی کوپیٹ کی طرف منتقل کر دیتے ہیں  لہذا ٹینشن اور تھکاوٹ کودور کرنے کے لیے کم از کم بیس منٹ  خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر آرام دینا  بہت ضروری ہے .  ایک اہم بات یہ کہ  چنددنوں میں اسمارٹ کرنے والی کمپنیوں کی ادویات کے جھانسے میں نہ  آئیں اور اگر  آپ یہ ادویات استعمال کر رہے ہیں  تو فورا ً ترک کر دیں  ورنہ نتائج خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں . 
 

شیئر: