Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو میں سعودی طلباءکی افطار پارٹی

ٹوکیو .... ٹوکیو میں سعودی طلبا ءکلب نے سعودی کلچرل اتاشی کے اشتراک سے ٹوکیو کے اسلامک عربک انسٹی ٹیوٹ میں افطار پارٹی کااہتمام کیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کی نیابت کرتے ہوئے عادل الگیلانی نے واضح کیا کہ جاپان میں سعودی کلچرل اتاشی کے تعاون سے اسٹوڈنٹس کلب کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ جاپان میں سعودی سفارتخانے کے کلچرل اتاشی ڈاکٹر خالد الفرحان نے پروگرام پر مسرت کا اظہار کیا۔ کلب کی ورکنگ ٹیم نے 2017-18ءکے دوران طلباءکی سرگرمیوں کی رپورٹ بھی پیش کی۔
 

شیئر: