Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی میل کانفیڈنشل موڈ استعمال کرنے کا طریقہ‎

گوگل کی جانب سے جی میل میں کانفیڈنشل موڈ کو متعارف کرایا گیا تھا جس کی مدد سے بھیجی جانے والی ای میلز مخصوص وقت کے بعد خود کار طریقے سے ختم ہو جائیں گی۔اس کے علاوہ فیچر کی مدد سے لوگ ایسی ای میل بھی بھیج سکیں گے جنہیں فارورڈ ، کاپی پیسٹ ، ڈاؤنلوڈ یا پرنٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔فیچر کو استعمال کرنے کے لئے درج ذیل طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا۔ سب سے پہلے جی میل سیٹنگز میں سے ٹرائی نیو جی میل کے آپشن کو منتخب کرنا ہو گا جس کے بعد جی میل ریفریش ہوکر نئے ڈیزائن اور فیچرز پیش کردے گا۔ اس کے بعد نئی ای میل کمپوز کریں جہاں کمپوز باکس کے نیچے لاک آئیکون نظر آئے گا۔اس آئیکون کو کلک کرنے کے بعد پاپ اپ مینو سامنے آئے گا جہاں سے صارفین اپنی ای میل کو ختم کرنے کے لیے وقت مقرر کر سکتے ہیں۔ یہ وقت ایک دن سے زیادہ زیادہ پانچ سال تک ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ ای میل تک رسائی کے لئے ایس ایم ایس یا ای میل پاس کوڈ بھی سیٹ کیا جا سکتا ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ ان سیکیورٹی فیچرز کی مدد سے صارفین اپنی ای میلز کو شیئر ہونے سے روک سکیں گے۔
 

شیئر: