Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان نے بنگلہ دیش سے پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

 
ڈیرہ دون : راشد خان کی شاندار بولنگ کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میچ میں 45 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔محمد شہزاد 40، سمیع اللہ شنواری نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ شفیق اللہ نے 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔دیگر کھلاڑیوں میں عثمان غنی 26، کپتان اصغر استنکزئی 25، شفیق اللہ 24، نجیب اللہ زدران 2، محمد نبی اور کریم صادق بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے ابوالحسن اور محموداللہ نے 2، 2 شکیب الحسن، ابو جاوید اور روبیل حسین نے ایک، ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں افغانستانی بولرز کے سامنے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن اپ زیادہ دیر نہ ٹک سکی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 122 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ مجیب الرحمان نے پہلے اوور کی پہلی گیند پر تمیم اقبال کو آوٹ کر کے حریف ٹیم پر دباو بڑھا دیا جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔لٹن داس 30، کپتان شکیب الحسن 15، مشفیق الرحیم 20، محموداللہ 29، مصدق حسین 14، ابوالحسن 5، ابوجاوید 1، صابررحمان اور روبیل حسین بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔مین آف دی میچ راشدخان نے 13رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہ پور زدران نے 3 اور محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

شیئر: