Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریحام کو عدالت میں لیکر جاوں گا،وسیم اکرم

 
اسلام آباد...سابق کپتان وسیم اکرم نے ریحام خان کی جانب سے ان کی کتاب میں لگائے گئے الزامات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات سے دھچکا لگا ہے۔ ریحام خان کی تمام باتیں جھوٹ ہیں اور جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے ۔ہر ذی شعور انسان خود فیصلہ کرے کہ ریحام خان کتنا سچ بول رہی ہیں ۔انہوں نے وضاحتی بیان اور ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان سے ان کی رہائش پر اہلیہ کے ساتھ زندگی میں ایک مرتبہ ملاقات ہوئی ۔ریحام نے میری مرحومہ بیوی پر الزام لگائے جو دفاع کے لئے اس دنیا میں نہیں۔ ایک خوبصورت عورت جو دنیا میں نہیں اپنا دفاع کیسے کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب جھوٹ ہے۔ الزامات سے ظاہر ہو تا ہے کہ لوگ شہرت اور طاقت کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ ریحام خان پیسوں کے لئے ایسا کر رہی ہیں۔ اگر کتاب میں واقعی میرے اور اہلیہ کے بارے میں لکھا ہے تو انہیں عدالت میں لے کر جاوں گا۔

شیئر: