السعودیہ کے نیٹ ورک میں توسیع، کوزی کوڈ کےلیے ہفتے میں تین پروازیں
اتوار 11 جنوری 2026 18:45
نئے مقام پر پروازوں کا آغاز یکم فروری 2026 سے کیا جائے گا۔ (فائل فوٹو)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے انڈیا کےلیے اپنی شیڈول پروازوں میں ریاض،کوزی کوڈ کا اضافہ کیا ہے۔ انڈیا کے لیے السعودیہ کے سٹیشنز کی تعداد 7 ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق انڈیا کےلیے السعودیہ کی پروازیں بنگلور، ممبئی، کوچی، دہلی، حیدرآباد اور لکھنو کےلیے چلائی جاتی ہیں۔
ریاست کیرلہ کے شہر کوزی کوڈ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، پروازوں کا آغاز یکم فروری 2026 سے کیا جائے گا۔
کوزی کوڈ کے لیے السعودیہ نے ہفتے میں تین پروازیں شیڈول کی ہیں۔ پہلی پرواز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔
ایئرلائن کا کہنا ہے متعلقہ اداروں سے حتمی تیاریوں کےلیے رابطے جاری ہیں تاکہ کوزی کوڈ ایئرپورٹ پر انتظامات مکمل کیے جاسکیں۔
واضح رہے ریاست کیرلہ کے شہر کوزی کوڈ کا اضافہ السعودیہ کے اپریشنل سسٹم کی توسیع ہے جو دنیا بھر کے چار براعظموں میں 100 سے زیادہ مقامات کا احاطہ کرتا ہے۔
السعودیہ کی اندرون و بیرون مملکت یومیہ آپریشنل پروازیں 550 سے زیادہ ہیں۔
