Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کیلئے مخصوص 12 پیشوں کی سعودائزیشن تدریجی طور پر کی جائے

 ریاض..... سعودی سرمایہ کاروں نے نئے وزیر محنت احمد الراجحی سے 12 پیشوں میں تدریجی سعودائزیشن کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے الراجحی سے کہا کہ وہ سعودائزیشن کے طور طریقوں ، بجٹ میں توازن اور اداروں کی برداشت کی صلاحیت کو مدنظر رکھ کر تمام معاملات پر نظر ثانی کریں۔ سعودیوں کیلئے مخصوص پیشوں میں غیر ملکی ماہر کی موجودگی کی اجازت بھی دی جائے۔ سعودی خاتون کے غیر ملکی شوہر کو ملازمت کا موقع دیا جائے۔ قانون محنت کی دفعات 77 اور 78 پر نظرثانی کی جائے ۔ دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا قانون جاری کیا جائے۔ یہ مطالبات ایوان ہائے صنعت و تجارت کے ماتحت کمیٹیوں کے سربراہوں اور ارکان نے کئے ہیں۔ جدہ کے ثامر الفرطوشی نے کہا کہ نئے وزیر محنت سعودائزیشن اور مشکل اقتصادی حالات میں اداروں کی برداشت کے درمیان توازن پیدا کریں۔ سعودیوں کیلئے مخصوص بارہ پیشوں میں سعودائزیشن کا نفاذ تدریجی طور پر کیا جائے۔

شیئر: