Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لنکا سٹر بمبار کا لائف ٹائم مجسمہ موٹر وے کے قریب تعمیر کیا جائیگا

 ناٹنگھم شائر .... بومبر کائونٹی گیٹ وے ٹرسٹ نے لنکاسٹر بمبار طیارے کا لائف سائز مجسمہ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو موٹر وے کے قریب بنے گا۔ دوسرے جنگ عظیم کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بنایا جانے والا مجسمہ زمین سے31میٹر بلند ہوگا، نومبر سے پہلے پہلے کام مکمل ہوسکتا ہے۔ منصوبے پر ایک لاکھ پونڈ لاگت آنے کا تخمینہ لگایا جارہا ہے اور اب تک ٹرسٹ والوں نے اس مقصد کیلئے 10ہزار پونڈ کے عطیات جمع بھی کرلئے ہیں۔ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس سال نومبر میں دوسری جنگ عظیم کی یادگار بنائے جانے والے دن  (آرمسٹک ڈے) سے قبل  اس مجسمے کو تیار کرلیا جائیگا۔ جہاں بمبار طیار ے کا یہ مجسمہ بنایا  جانے والا ہے اس کے قریب ہی ناٹنگھم شائر اور لنکن شائر کو ملانے والی سڑک ہے جو اے 46کے نام سے جانی جاتی ہے۔ مجسمے کی بنیاد بھی 10سے 12میٹر بلند ہوگی اس طرح یہ دوسری جنگ عظیم میں شاندار خدمات انجام دینے والے طیارے لنکاسٹر کو یاد کرنے کا بہترین ذریعہ ہوگا۔ ابتک جو 10ہزار پونڈ جمع ہوئے ہیں وہ ورلڈ آف وار پلینز نامی عطیہ کے طور پردیئے ہیں اور کہا ہے کہ  انہیں اس منصوبے کا حصہ بننے میں فخر محسوس ہورہا ہے۔ہر عظیم معاشرہ اپنی یادگار چیزوں کو مستقل یادگار کی حیثیت دینا چاہتا ہے۔ تہذیب و ثقافت بھی اسی طرح پروان چڑھتی ہے اور آنے والی نسلیں اس سے استفادہ کرکے آگے بڑھتی ہیں۔ ایسی یادگاروں کے بننے سے پتہ چلتا ہے کہ معاشرہ اپنے محسنوں کو نہیں بھولا۔ جنہوں نے جنگ عظیم میں جان کی قربانیاں دیں وہ پوری قوم کے محسن ہیں اور قوم نے انہیں آج تک فراموش نہیں کیا ہے او رنہ ہی کریں گے۔ دوسری جنگ عظیم میں  حصہ لینے والے واحد زندہ ہواباز اسکوارڈرن لیڈر جانی جانسن  نے بی بی سی کو بتایا کہ  جنگ کی اس سے اچھی یادگار نہیں ہوسکتی تھی۔ واضح ہو کہ جانی جانسن کی عمر 96سا ل ہے۔
مزید پڑھیں:- -  - -امریکہ: اوبر ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کوقتل کردیا، کمپنی مسائل سے دوچار

شیئر: