Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں جھینگاپکوان سے نکل بھاگا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بیجنگ۔۔۔انٹرنیٹ پر10لاکھ سے زیادہ باردیکھی گئی ویڈیو میں جھینگا مچھلی اپنا پنجہ پکڑ کر اسے اکھاڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور بالآخر اس کوشش میں کامیاب ہو کر وہ بھاگ نکلی۔چینی میڈیا کے مطابق اس ڈرامائی منظر کو جوئک نامی سوشل میڈیا صارف نے کیمرے میں محفوظ کیا اور چین میں مقبول سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ویبو پر پوسٹ کیا۔جوئک نے بعد ازاں ویبو پر بتایا کہ انہوں نے جھینگا مچھلی کو اپنا پالتو جانور بنا لیا ہے ۔ویبو صارفین نے ویڈیو پر بہادر جھینگا مچھلی کے حق میں کمنٹ کیے ۔ اپنی جان بچانے کے لیے کے اس کی سر توڑ کوشش کو دیکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسے جانے دو اوراسے مت کھاؤ' ۔جوئک نے جواباً لکھا ہے کہ میں نے اسے زندہ رہنے دیا ہے، میں اسے گھر لے گیا ہوں اور ایک مچھلی گھر میں اس کی پرورش کر رہا ہوں۔

 

شیئر: