Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوئٹے مالامیں آتش فشاں فیو گو سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہو گئی، سرچ آپریشن جاری

گوئٹے مالا۔۔۔ گوئٹے مالا میں حکام کا کہنا ہے کہ فیوگو آتش فشاں کے پھٹنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد62 ہو گئی جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔یہ آتش فشاں دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں پھٹا ہے جہاں اب فوج اہلکار بھی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آگ بجھانے والے عملے کی مدد کر رہی ہے۔حکام نے ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آتش فشاں جس نے راکھ کو آسمان کی جانب 10 کلومیٹر اوپر تک پھیلا دیا تھا اب اس کا زور ٹوٹ چکا ہے۔آتش فشاں کے نتیجے میں گہرے سیاہ دھویں کے بادل اور گرم ہوا چل رہی تھی جس میں گرم سیال مادے بھی شامل تھے۔

شیئر: