Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریحام کی کتاب چھپی تو ہتک عزت کا دعوی کرونگی،جمائما

  لندن... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں چھپنے کے قابل نہیں۔ اگر چھپی تو برطانیہ میں ہتک عزت کا دعوی دائر کروں گی۔ جمائما نے ٹوئٹر پر ایک بیا ن میں کہا کہ اپنے بیٹے کے ذریعے ہتک عزت اور نجی زندگی میں مداخلت کا دعوی کروںگی۔ دریں اثناء ریحام خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور تحریک انصاف اسی سے خوفزدہ ہے۔ کوشش ہے کہ کتاب انتخابات سے پہلے شائع ہو، کتاب پر 'رائیونڈ کنکشن' کا الزام لگایا ہے تو ثبوت بھی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے کندھے پر بندوق رکھ کر کتاب نہیں لکھ رہی۔ میرے پاس ای میلز بھی ہیں اور شواہد بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کو کتاب سے کیا ڈر ہے ،مریم اورنگزیب

شیئر: