Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوکووچ اپ سیٹ شکست کے بعد فرنچ اوپن سے باہر

 
پیرس: سابق عالمی نمبرون نوواک ڈوکووچ اپ سیٹ شکست کے بعد فرنچ اوپن سے باہر ہو گئے ہیں۔ ڈومینک تھیم اور مارکو سیشناٹو سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں کھیلے گئے۔ مینزسنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹرین کھلاڑی ڈومینک تھیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو 6-4، 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹالین کھلاڑی مارکو سیشناٹو نے سربین کھلاڑی نوواک ڈوکووچ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کرایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا۔ مارکو نے سربین حریف کو ٹائی بریک پر 6-3، 7-6، 1-6 اور 7-6(13-11) سے شکست دے کرایونٹ سے باہر کر دیا۔

شیئر: