Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون سے دوری نے ذہنی سکون عطا کردیا

لندن ..... موبائل فون ایک ایسی چیز ہے جو ہمہ وقت انسان کو اگر جسمانی طور پر مصروف نہیں رکھتی تو ذہنی طور پر پریشان ضرور کرتا ہے۔ ہر وقت کوئی نہ کوئی گھنٹی بجنے کا احتمال ہوتا ہے۔ کسی کے پیغام کی آمد کی اطلاع ملتی ہے اور ان سب چیزوں کی وجہ سے انسان یکسوئی سے کوئی کام نہیں کرپاتا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ 58سالہ موسیقار سائمن کوول نے جسے دھنیں بنانے کیلئے مکمل یکسوئی چاہئے تھی گزشتہ 10ماہ سے موبائل فون استعمال نہیں کیا۔ سائمن کا کہناہے کہ زندگی اتنی بھی خوبصوت ہوسکتی ہے اسکا اندازہ موبائل فون سے جان چھڑانے کے بعد ہوا ہے۔ بی بی سی کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اس موبائل فون کی وجہ سے اکثر ان کا ذہن بھٹک جاتا تھا اور جھلاہٹ طاری ہوجاتی تھی مگر اب وہ بیحد چین سے ہیں اور پرسکون ہوکر اپنا کام انجام دے رہے ہیں۔بی بی سی کے مبصر نے بھی اس موقع پر بتایا کہ یقینی طور پر موبائل فون عصری ضروریات میں بیحد اہمیت رکھتے ہیں مگر ان سے طبع نازک پر گراں ضرور گزرتا ہے مگر ذہن پریشان ہوجاتا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے۔

شیئر: