Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے یورینیم کی افزودگی کو تقویت دینے کی تیاری شروع کر دی

تہران۔۔۔ ایران کا کہنا ہے کہ اْس نے یورینیم افزودہ کرنے کی گنجائش میں اضافے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایران کی جوہری ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر حسن روحانی نے مذکورہ کام شروع کرنے کی ہدایات دی تھیں۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے کہا ہے کہ امریکہ کو ان رپورٹس کا بخوبی علم ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کی مقداربڑھا رہا ہے تاہم وہ کسی صورت میں بھی ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔

شیئر: