Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل معیار بنی تو ٹیسٹ کھلاڑی نہیں ملیں گے، آصف

نیویارک:اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی پیسر محمد آصف اب امریکا میں نئی راہیں تلاش کرنے لگے۔مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کرکٹ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے، ورجینیا آنے سے قبل میں کیلی فورنیا گیا تھا۔ میرا مشاہدہ ہے کہ پاکستانی ہر جگہ بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں۔دیگر موضوعات پر بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف نے کہاکہ اگر پاکستان میں سلیکشن کا معیار ہی پی ایس ایل بن گئی تو وہاں ٹیسٹ کے کھلاڑی کہاں سے ملیں گے۔ اگر ٹیسٹ میچزجیتنے ہیں تو ملک میں گراس روٹ پر کھیل کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرکے غلطی کی تھی ۔ ہمیں اپنی بولنگ پر اعتماد کرنا چاہئے تھا۔ایک سوال پر آصف نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان میںکرکٹ مقابلے ہونے چاہئیں ، یہ دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے۔ محض سیاست کی وجہ سے کرکٹ نہیں ہورہی۔ جب کبھی پاک و ہند کے کرکٹ میچز ہوتے ہیں تو پوری دنیا کی توجہ ان پر ہوتی ہے۔
 

شیئر: