Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکتر بند گاڑی چرا کر بھاگنے والا ایک فوجی گرفتار

ورجینیا۔۔۔ امریکہ کی ریاست ورجینیا میں فورڈ پکیٹ نیشنل گارڈ بیس سے بکتر بند گاڑی  چرا کر بھاگنے والے فوجی کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بکتر بند گاڑی 2گھنٹے تک سڑکوں پر چلاتا رہا جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔پولیس نے بڑی تگ ودو کے بعد اس پر قابو پایا۔فوجی بکتر بند گاڑی کو سڑکوں پر بھگانے کے بعد ریاستی دارالحکومت رچمنڈ میں ٹاؤن ہال کے سامنے آ کر رک گیا تھا۔وہاں پولیس نے اس کا گھیراؤ کر لیا اور اس کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق وہ نشے کی حالت میں تھا او ر گرفتاری کے بعد اس کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ورجینیا نیشنل گارڈ نے ایک بیان میں ملزم کا نام جوشوا فلپ یابٹ بتایا ہے۔

شیئر: