Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں اشتہاری دیواریں گرانے کا حکم

کراچی ..سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے شارع فیصل سمیت تمام شاہراہوں سے اشتہاری دیواروں کو گرانے کا حکم جاری کردیا۔ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں شہر میں اشتہاری دیواریں بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شہر بھر خصوصا کنٹونمنٹ بورڈز میں دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ ایف ٹی سی کے سامنے دیوار بنا کر شہر کی خوبصورتی کو ختم کردیا گیا ہے اور جگہ جگہ ایسی دیواریں بنائی جارہی ہیں۔چیف جسٹس نے دوران سماعت کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او کو طلب کیا اور استفسار کیاکہ بتائیں کس نے یہ دیواریں بنائیں؟سی ای او کراچی کنٹونمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ بعض دیواریں دفاعی مقاصد کیلیے بنائی گئی ہیں البتہ کنٹونمنٹس نے اشتہاری کمپنیوں کونوٹس جاری کردیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نوٹس سے کچھ نہیں ہوگا کارروائی کریں۔اس موقع پر عدالت نے شارع فیصل سمیت تمام شاہراہوں سے اشتہاری دیواروں کو گرانے کا حکم دے دیا اور اس حوالے سے 10 دن میں رپورٹ بھی طلب کرلی ۔ آئندہ اشتہاری مقاصد کے لئے دیواریں قائم کرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔
مزید پڑھیں:ڈیم بنانے کیلئے کردار اداکرینگے،چیف جسٹس

شیئر: