Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی افغانستان میں داعش جنگجوئوں کیخلاف سخت آپریشن کریں گے، جنرل نکلسن

 برسلز۔۔۔ افغانستان میں غیر ملکی اور امریکی فوج کے سپریم کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں مصروف داعش کو اگلے ایام کے دوران سخت عسکری آپریشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو اتحادی ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقات کے موقع پر جنرل نکلسن کا کہنا تھا کہ کابل حکومت کی جانب سے طالبان کے خلاف جنگ بندی کے اعلان کے بعد داعش پر توجہ مرکوز کرنا آسان ہو گا۔ صوبے ننگرہار میں داعش اپنے قدم جمانے کی کوشش میں ہے۔نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں امریکی جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے جنگ بندی کا یکطرفہ اعلان طالبان کے علاوہ کسی اور گروپ پر قابل عمل نہیں ۔امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی افغان پالیسی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اورطالبان کابل حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔ نکلسن کے مطابق صدر ٹرمپ کی پالیسی کو اثر دکھانے کیلئے ابھی مزید وقت درکار ہے کیونکہ سردست اس کے نتائج ابھی سامنے نہیں آئے۔ علاوہ ازیں افغانستان میں غیر ملکی اور امریکی فوج کے سپریم کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ جنگ کرنے والے طالبان کو افغانستان کے پڑوس کی حمایت حاصل ہے۔
 

شیئر: