Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرآن مجید امراض کی تشخیص کے ساتھ علاج بھی تجویز کرتا ہے، ڈاکٹر آصف قریشی

ریاض میں مجلس پاکستان کی جانب سے دعوت سحری، کمیونٹی کے تمام مکاتب فکر کے رہنماﺅںکے علاوہ ارکان کی شرکت 
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) قرآن معاشرتی امراض کی تشخیص کے ساتھ ان کاعلاج بھی تجویز کرتا ہے۔اگر ہم اللہ تعالیٰ کے عہد کو نبھائیں تو اللہ تعالیٰ بھی اپنے عہد کو نبھاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی نے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرﺅف کی جانب سے کمیونٹی عمائدین کو دی گئی سحری کی دعوت کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات اگر اہل تقویٰ کے ہاتھ میں ہوں تو وسائل لوگوں کے مسائل حل کرنے میں استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ دنیا بھر میں مسائل کا شکار اسی لئے ہے کہ امت میں مخلص رہنماﺅں کا فقدان ہے۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن کے نظام میں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں۔اشعر گرامی نے کہا کہ پاک فوج کے بعد الخدمت واحد ایسا ادارہ ہے جس کے پاس ایک لاکھ رجسٹرڈ رضا کار موجود ہیں جو کسی بھی ناگہانی آفات کے موقع پر رضاکارانہ خدمات انجام دیتے ہیں ۔سحری کی محفل میں محمد اصغر چشتی نے خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا جبکہ مجلس پاکستان کے جنرل سیکریٹری حافظ عبدالوحید نے نظامت کے فرائض ادا کئے۔ مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرﺅف نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور رمضان المبارک کی فضیلت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ تقریب میں فیصل علوی کی جانب سے رانا عبدالرﺅف کو کتاب کا تحفہ پیش کیا گیا۔
 

شیئر: