Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی ہیکرز نے امریکی بحریہ کی متعدد حساس معلومات ہیک کرلیں

واشنگٹن ۔۔۔چینی ہیکرز نے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا انتہائی حساس ڈیٹا چوری کرلیاجس میں زیرسمندر جنگی حرب سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں۔ہفتہ کو انسپکٹر جنرل آفس آف پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایف بی آئی چین کے ہیکرز کی جانب سے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا انتہائی حساس ڈیٹا چوری کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔چینی ہیکروں نے امریکی بحریہ کے آبدوزوں اور زیر سمندر استعمال ہونے والے اسلحے پر ریسرچ کرنیوالے کنٹریکٹرز کو نشانہ بنایا اور کئی اہم معلومات چوری کرلیںجس میں 2020 تک آبدوزوں میں سپر سونک اینٹی میزائل کی تنصیب سے متعلق منصوبے کی معلومات بھی شامل ہیں اور اس منصوبے کو ''سی ڈریگن'' کا نام دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے سی ڈریگن منصوبے کی 614 گیگا بائٹ معلومات ہیک کیں،جس میں سگنل اور سینسر ڈیٹا،سب میرن ریڈیو روم کی معلومات اور الیکٹرانک وار فیئر لائبریری کی معلومات بھی شامل ہیں۔نیوی کی درخواست پر میزائل پروجیکٹ سے متعلق حساس معلومات شائع نہیں کی گئیںکیونکہ ایسی معلومات شائع کرنے ملکی سالمیت کے لیے خطرے کا باعث ہوسکتی ہے۔حکام کے مطابق نیوی نے ایف بی آئی کی مدد سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر: